25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
بحیثیت کپتان بری کرکٹ پرسخت مایوس ہوں، آفریدی
اردو ٹائمز - پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم کی بدترین کارکردگی انتہائی افسوسناک ہے۔ انگلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے پر شاہدآفریدی نے کہاکہ ایک سال قبل ورلڈٹی ٹوئنٹی چیمپئن ٹیم کے اپنے کمترین اسکور پر آؤٹ ہونے کا کوئی عذر پیش نہیں کیاجاسکتا۔ہم بہت برے،غیرپیشہ ورانہ اور ناتجربہ کار انداز سے کھیلے بحیثیت کپتان بری کرکٹ پرسخت مایوس ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ سخت تناؤ میں رہنے کے بعد ہمیں مورال بلند کرنے کیلئے ایک فتح کی سخت ضرورت تھی لیکن ایسا لگتا ہے کہ ہمارے کھلاڑی گراؤنڈ میں کھیل سے لطف اندوز ہی نہیں ہورہے۔ہمیں پروفیشنل انداز میں تمام تلخیاں بھلاکرصرف کرکٹپرتوجہ دینا چاہئے۔شاہد آفریدی نے کہاکہ انگلینڈکی فتح کی وجہ انکا متحدہوناہے۔انہوں نے مسلسل ساتویں فتح پائی اور جیت ٹیم کو متحد کردیتی ہے۔