25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
علیم ڈار سال کے بہترین امپائر
اردو ٹائمز - پاکستان کے علیم ڈار ایک بار پھر سال کے بہترین امپائر قرار پائے ہیں۔ بھارت کے شہر بنگلور میں آئی سی سی کی سالانہ تقریب میں علیم ڈار نے بہترین امپائر کا ایوارڈ وصول کیا۔ آئی سی سی کی اس تقریب میں ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے انصاف نہیں ہوا۔ سال کا بہترین ابھرتے ہوئے کھلاڑی کا ایوارڈ انگلینڈ کے اسٹیفن فن کو دیا گیا انکے مقابلے پر پاکستان کے عمر اکمل کی کارکردگی کہیں بہتر تھی۔سال کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑی بھارت کے وریندر سہواگ اور بہترین ون ڈے کھلاڑی جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز قرار پائے۔ ٹی ٹوئنٹی کی سال کی بہترین کارکردگی کا ایوارڈ نیوزی لینڈکے برینڈن میک کلم کو دیا گیا۔ شائقین کی رائے شماری کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھارت کے بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو دیا گیا۔ یہ ایوارڈ پہلی مرتبہ آئی سی سی کی تقریب مین شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کی سال کی ٹیسٹ ٹیم میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔