25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
اینٹی کرپشن یونٹ کی پاکستان کرکٹ ٹیم کی نگرانی
اردو ٹائمز - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اینٹی کرپشن یونٹ یو اے ای میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نگرانی کرنے لگا،آفیشلز کے مطابق کھلاڑیوں کے فون کالز کے ساتھ ساتھ ان کی سرگرمیوں کو باریک بینی سے مانیٹر کیا جارہا ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کا کہناہے کہ کھلاڑیوں کی فون کالز ٹیپ نہیں کی جارہیں اور ان کو بتا دیا گیا ہے کہ کس سے بات کرنی ہے کس سے نہیں ۔ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اس حوالے سے کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیا ہے تاکہ ان کو اس بارے میں آگاہ کیا جاسکے ۔ انہوںنے کہاکہ میچ والے دن موبائل فون اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے پر پابندی ہے تاہم یہ پابندی ہوٹل اور اسٹیڈیم کے باہر نہیں اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں کو جو سم کارڈ دی گئی ہیں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دی گئی ہیں جس کی تفصیلات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو فراہم کردی گئی ہیں انتخاب عالم کا کہنا تھاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین سب کیلئے برابر ہیں ۔