تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:23

کرکٹ ،جنوبی افریقہ کا گیری کرسٹن کو کوچ مقرر کرنے کافیصلہ

اے آر وائی - جوہانس برگ : جنوبی افریقہ نے گیری کرسٹن کو چیف کوچ مقرر کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔

جنوبی افریقہ کے سابق اوپنر گیری کرسٹن کی کوچنگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم عالمی کپ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔بھارت نے کرسٹن کو معاہدے میں توسیع کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے انکارکردیا۔ جنوبی افریقہ ٹیم کی کوچنگ کیلئے گیری کرسٹن نے سولہ مئی کو انٹرویو دیا تھا اور بورڈ کے ذرائع کے مطابق انکی تقرری کا فیصلہ ہوگیا ہے اور کرکٹ جنوبی افریقہ نے وسیع اختیارات سمیت کرسٹن کے بیشتر مطالبات مان لئے۔

سابق فاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ اسسٹنٹ کوچ ہونگے۔ گیری کرسٹن نے ایک سو ایک ٹیسٹ میں سات ہزار دو سو نواسی رنز اکیس سنچریز کی مدد سے بنائے اور ایک سو پچاسی ون ڈے میچز میں چھ ہزار سات سو اٹھانوے رنز اسکور کئے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.