تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:32

فٹبال کرپشن پرقابو کیلئے یورپی یونین مدد کرے،اطالوی وزیر

اے آر وائی - روم : اٹلی کے وزیر داخلہ رابرٹو مارونی نے فٹبال اور دیگر کھیلوں میں کرپشن پر قابو کیلئے یورپی یونین سے مشترکہ کوشش پر زور دیا ہے۔ اٹلی میں سیکنڈ ڈویژن اور نان لیگ میچوں کے فکس ہونے کے الزام میں اٹھائیس کھلاڑیوں کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔ جن میں کئی معروف موجودہ فٹبالرز بھی شامل ہیں۔

رابرٹو مارونی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پولیس حقائق جاننے کیلئے کرپشن کی تفتیش کررہی ہے اور ہم کھیل کے احترام کو دائو پر لگانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ اور کرپشن یورپی یونین میں شامل ستائیس ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے یورپی نیٹ ورک کا قیام انتہائی ضروری ہے تاکہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.