تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

ایشیاء کپ کی تیاری :قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ

اردو ٹائمز - ایشیا کپ کی تیاری کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا? افتتاحی روز آل راونڈر عبدالرزاق کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی?چیف کوچ وقار یونس کی نگرانی میں قذافی اسٹیڈیم کی فلڈلائٹس میں شروع ہونے والے کیمپ میں کھلاڑیون کو فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ کے علاوہ بالنگ اور بیٹنگ کی بھرپور پریکٹس کرائی گئی? کافی عرصے بعد اسکواڈ میں شمولیت پر شعیب اختر بھی کیمپ میں بھرپور ایکشن میں دکھائی دئیے جبکہ ایک سالہ پابندی کے خاتمے اور جرمانے کی سزا نصف ہونے پر شعیب ملک بھی کیمپ میں کافی سرگرم نظر آئے جبکہ سزاں اور جرمانوں کے خاتمے اور نصف ہونے پر کھلاڑی خوش تھے?چھ روز تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں صبح کے سیشن میں کھلاڑی اکیڈمی میں جم ٹریننگ کریں گے?قومی ٹیم بارہ جون کو ایشیا کپ کھیلنے کیلئے سری لنکا روانہ ہوگی جبکہ انگلینڈ میں لیگ کھیلنے میں مصروف آل رانڈر عبدالرزاق سری لنکا میں تیرہ جون کو قومی اسکوڈ کو جوائن کریں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.