تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

اعجاز بٹ انگلینڈ روانہ

اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ منگل کی صبح قانونی مشیر تفضل رضوی کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے قانونی نوٹس کے حوالے سے معاملات طے کریں گے۔ اعجاز بٹ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز بٹ معطلی کے شکار پاکستانی کرکٹرز محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کے معاملہ پر وکلاء سے بھی بات چیت کریں گے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کے سٹے بازوں سے رابطوں کے بیان پر اعجاز بٹ سے معافی مانگنے، لیگل نوٹس پر آنے والے اخراجات اور تمام کھلاڑیوں کو ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا پی سی بی کے چیئرمین اعجازبٹ اس معاملہ کوعدالت سے باہر خوش اسلوبی سے ختم کرنے کے لئے انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کریں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.