25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
فتح کی عادت کو ٹیسٹ سیریز میں بھی برقرار رکھیں گے
اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں حاصل فتح کی عادت کوٹیسٹ سیریز میں بھی برقرار رکھیں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دومیچوں کی سیریز کا پہلاٹیسٹ تیرہ جولائی سے لارڈز میں شروع ہوگا۔شاہدآفریدی کاکہناہے کہ بیس اوورز کی کرکٹ اور ٹیسٹ میں بہت فرق ہے لیکن کسی بھی طرز میں جیت سے ٹیم کامورال ضرور بلند ہوتاہے اورآسٹریلیا کیخلاف طویل مدت بعد فتح سے کھلاڑیوں کا اعتمادبحال ہواہے۔ شاہدآفریدی نے یقین ظاہر کیاکہ تجربہ کار یونس خان اور محمد یوسف کے بغیر بھی ٹیم آخری گیند تک جدوجہد ضرورکریگی۔کوچ وقاریونس نے کہاکہ ہمارے نوجوان کرکٹر بے حدصلاحیت ہیں۔آسٹریلیا اور انگلینڈ سے سیریز ان کیلئے صلاحیتوں کے اظہار کا سنہری موقع ہے۔جس سے ینگسٹرز کوبھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔وقاریونس نے کہاکہ وہاب ریاض اور عمرامین کو ٹیسٹ سیریز میں موقع دیا جاسکتا ہے