25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
فائنل اتوار کو ہالینڈ اور اسپین کے درمیان ہوگا
اردو ٹائمز - عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کوہالینڈ اور اسپین کے درمیان کھیلاجائیگا۔ جس میں جیتنے والی ٹیم پہلی بار عالمی چیمپئن بنے گی۔ عالمی کپ فٹبال میں جرمنی اور یوروگوئے ہفتے کوتیسری پوزیشن کا میچ کھیلیں گے۔سیمی فائنل میں پال آکٹوپس کی ایک اور پیش گوئی درست ثابت ہوگئی۔ بہترین کھیل پیش کرنے والا جرمنی سیمی فائنل میں اسپین سے ہار گیااور اسپینش ٹیم نے پہلی بارعالمی کپ فٹبال فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ اسپین کا تاریخ سازگول پیول نے اسکور کیا ۔ ڈربن میں سیمی فائنل کھیل کرجرمنی نے فٹبال ورلڈکپ میں سب سے زیادہ اٹھانوے میچزمیں شرکت کاریکارڈ بھی قائم کردیا۔ لیکن سیمی فائنل میں شکست کی وجہ سے برازیل کے سات فائنل کا ریکارڈ نہ توڑسکا۔