25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
مرلی دھرن بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر
اردو ٹائمز - سری لنکا کے مایہ ناز آف اسپنر متایا مرلی دھرن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے مرلی دھرن نے کہا کہ اٹھارہ جولائی سے بھارت کے خلاف گال میں شروع ہونیوالا ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔ مرلی دھرن کے مطابق اگر ان کی ٹیم کو عالمی کپ دو ہزار گیارہ میں ضرورت ہوئی اور انہیں ٹیم میں منتخب کیا گیا تو وہ ضرور کھیلیں گے۔ سینتیس سالہ آف اسپنر نے ایک سو بتیس ٹیسٹ میں سات سو بانوے اور تین سو سینتیس ون ڈے انٹر نیشنل میں پانچ سو پندرہ وکٹیں حاصل کی ہیںلیکن ان کا متنازعہ بولنگ ایکشن ہمیشہ موضوع بحث رہا۔ مرلی دھرن نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ وہ اب سینتیس سال کے ہو گئے ہیں اس لئے ٹیسٹ میچوں میں پندرہ یا سولہ اوورز کے بعد تھک جاتے ہیں۔