25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
فٹبال ورلڈکپ:غلط فیصلوں پر فیفا کے صدر کی معافی
اردو ٹائمز - فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے جرمنی کے خلاف میچ میں فرینک لیمپارڈ کا گول نہ دیے جانے پر انگلش فٹبال ایسوسی ایشن سے معافی مانگ لی۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے پری کوارٹر فائنل میچ کے دوران امپائر کی جانب سے غلط فیصلے دینے پر انگلش فٹبال فیڈریشن سے معافی مانگ لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جولائی میں انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ کی میٹنگ میں گول لائن ٹیکنالوجی کے حوالے سے دوبارہ بحث کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن کے کارلوس تویز کا میکسیکو کے خلاف پری کوارٹر فائنل کا پہلا گول بھی متنازعہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ تویز آف سائیڈ تھے لیکن لائن امپائر نے دھیان نہیں دیا اور گول ہوگیا جس پر وہ میکسیکن فیڈریشن سے بھی معافی مانگتے ہیں۔ بلاٹر کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں انگلش اور میکسیکن فیڈریشن دونوں ہی اس وقت خوش نہیں ہیں۔