تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:14

بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی چیف سری نواسن کو کام سے روک

جیو نیوز - نئی دہلی …بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سری نواسن کو کام سے روک دیا ، عدالت کا کہنا ہے کہ سری نواسن کے خلاف دائر پٹیشن پر فیصلہ ہونے تک وہ کام نہیں کر سکتے، اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل اور آئی پی ایل میں کرکٹ میں ہونے والے کرپشن اسکینڈلز کے بعد کرکٹرز اور آفیشلز یہاں تک کہ بورڈ کے سربراہ کے داماد گروناتھ میاپن بھی اس گھناونے جرم میں ملوث پائے گئے۔جس کے بعد سری نواسن سے استعفی کا مطالبہ زور پکڑتا گیا۔لیکن بی سی سی آئی کے صدر استعفی دینے سے نہ صرف انکار کرتے رہے بلکہ دوبارہ الیکشن لڑ کر صدارت کی معیادمیں مزید توسیع کے خواب دیکھنے لگے۔ سری نواسن کے آگے بہار کرکٹ ایسوسی ایشن دیوار بن کے کھڑی ہوگئی۔اور ان کے خلاف پٹیشن دائر کردی۔عدالت نے سری نواسن کو کام سے روک دیا۔عدالت کا کہنا کہ اگر سری نواسن صدر منتخب ہو بھی جائیں تب بھی پٹیشن کا فیصلہ ہونے تک وہ عہدہ نہیں سنبھال سکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.