تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 فروری 2014
وقت اشاعت: 17:1

امریکا میں آئس ہاکی کا میدان اکھاڑے میں تبدیل

جیو نیوز - نیویارک…امریکا میں آئس ہاکی کا میدان اکھاڑے میں تبدیل ہوگیا ،کھلاڑی میدان کو باکسنگ رِنگ سمجھے اورلاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال کرتے نظر آئے۔امریکا میں ہونے والے آئس ہاکی کے لیگ میچ کے دوران دوشہروں کی لیگ ٹیمیں مدِ مقابل تھیں، کھیل کے آخری لمحات میں دونوں ٹیموں میں تکرار ہوئی جو ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ میدان تو آئس ہاکی کا تھا مگر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے باکسنگ، ریسلنگ اور مارشل آرٹ کے بھی خوب جوہر دکھائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.