تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 فروری 2014
وقت اشاعت: 9:54

بنگلادیش میں کوئی خوف نہیں ہوگا، تمام توجہ صرف کھیل پرہوگی، محمد حفیظ

جیو نیوز - لاہور…قومی کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں کسی طرح کاخوف نہیں ہوگا، تمام ترتوجہ صرف کھیل پرہوگی،امیدہے وہاں کرکٹ شائقین کی اچھی سپورٹ ملے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہایشیا کپ کیلئے تیاری کا بھرپور موقع ہے، کیمپ میں خوب تیاری ہوگی اور بنگلادیش میں بھی موقع ملے گا۔ بنگلادیش میں ہمیشہ بہت سپورٹ ملی، کسی طرح کاخوف نہیں ہوگا، ہماری تمام توجہ صرف کھیل پرہوگی،امیدہے اچھی سپورٹ ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عرفان اہم بولرہے، مگرابھی فٹ نہیں، اس کی کمی محسوس کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.