تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 فروری 2014
وقت اشاعت: 13:24

انڈر 19 ورلڈکپ:کوارٹر فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا

جیو نیوز - دبئی…انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی۔ پاکستان نے سری لنکا کو 121رنز سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنالی۔ شارجہ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔اوپنرز نے پاکستان کو 177رنز کا اسٹینڈ فراہم کیا ۔سمیع اسلم 95اور امام الحق 82نے رنز اسکور کئے ۔پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 280رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم158 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔پرائمل پریرا68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ظفر گوہر، کرامت علی، ضیاء الحق اور کامران غلام نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس فتح کے بعد پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.