23 فروری 2014
وقت اشاعت: 12:45
پاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم نے بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
جیو نیوز - کراچی…پاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی۔ کراچی میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 4وکٹ سے جیت لیا۔ پاکستان نے 366رنز کا ہدف 38ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد جمیل نے 82، محمد زاہد نے 60رنز بنائے۔