تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 فروری 2014
وقت اشاعت: 5:44

عدالت میں پیش نہ ہونے پر کرکٹرعمراکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری

جیو نیوز - لاہور…وارڈن جھگڑا کیس میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے کرکٹرعمراکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز نور نے وارڈن جھگڑا کیس کی سماعت کی۔عدالت نے عمراکمل کوطلب کررکھاتھالیکن عمر اکمل ایشیا کپ کھیلنے کیلئے بنگلا دیش میں ہونے کے باعث عدالت پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمر اکمل کو 11 مارچ کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.