تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 فروری 2014
وقت اشاعت: 14:19

لاہور:دورانِ ڈرائیونگ فون سننے پر کرکٹر کامران اکمل کا چالان

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں ڈرائیونگ کے دوران فون سننے پر کرکٹر کامران اکمل کا بھی چالان ہوگیا۔ کامران اکمل کلمہ چوک کے قریب گاڑی چلاتے ہوئے فون سن رہے تھے۔ کرکٹر کامران اکمل نے موقع پر ہی 500روپے جرمانہ ادا کر دیا۔ اس سے قبل ان کے بھائی عمراکمل کا اوور اسپیڈ پر چالان ہوا تھا جس میں ان کا ٹریفک وارڈن سے جھگڑا ہوگیا تھا ۔عمر اکمل نے اہلکار کی وردی پھاڑ دی تھی جس کے بعد انہیں حوالات کی ہوا بھی کھانی پڑ گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.