تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 فروری 2014
وقت اشاعت: 18:20

ٹریفک وارڈن جھگڑا کیس،عمر اکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری

جیو نیوز - لاہور …لاہور کی ایک عدالت نے ٹریفک وارڈن جھگڑا کیس میں پیش نہ ہونے پر کرکٹر عمر اکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ ماڈل ٹاوٴن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز انور کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ کرکٹر عمر اکمل پیش نہ ہوئے، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ 11مارچ کو عمر اکمل کی عدالت میں حاضری یقینی بنائی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.