تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 مارچ 2014
وقت اشاعت: 16:58

کل پاک بھارت ٹاکرے میں بغیر پریشر لیے کھیلنے والی ٹیم جیتے گی: شعیب اختر

جیو نیوز - دبئی…راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ کل کا پاک بھارت ٹاکرا سنسنی خیز ہو گا، جو ٹیم پریشر لیے بغیر کھیلے گی،وہی جیتے گی۔ شعیب اختر دبئی کے اسپتال سے جیو نیوز سے بات کرہے تھے۔ شعیب وہاں اپنے پتے کا آپریشن کرانے کے لیے موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پتہ نکلوا دینے کے بعد، اب وہ کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کل کے پاک بھارت میچ میں پاکستان بغیر پریشر لیے کھیلے تو جیتنا زیادہ مشکل نہیں۔ شعیب کا کہنا تھا کہ بھارت کی بیٹنگ اچھی ہے، لیکن اتنی اچھی بھی نہیں کہ پاکستانی بالرز اسے قابو نہ کر سکیں۔ شعیب نے انڈر 19ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پاکستانی ٹیم کی بھرپور تعریف کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.