2 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:40
کراچی:اسنوکرچمپئن شپ میں شرکت کرنیوالے5کھلاڑیوں کو لوٹ لیا گیا
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں نیشنل اسنوکرچمپئن شپ میں شرکت کیلئے آنے والے5کھلاڑیوں کو لوٹ لیا گیا۔نیشنل اسنوکرچمپئن شپ میں شرکت کرنے والے انٹرنیشنل کھلاڑی حمزہ اکبر، بابرمسیح، ابو صائم، عبدالرحیم اور عبدالصمد صدر کے ہوٹل سے ایونٹ کھیلنے جارہے تھے کہ انہیں لوٹ لیا گیا۔ ملزمان نے تمام کھلاڑیوں کو نقدی،موبائل فون اور قیمتی سامان سے محروم کردیا اور فرار ہوگئے۔