تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 مارچ 2014
وقت اشاعت: 13:58

ایشیا کپ کرکٹ ،افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی

جیو نیوز - ڈھاکا…ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، سری لنکن ٹیم ایونٹ میں دو میچز جیت چکی ہے ،ڈھاکا میں سری لنکا اور افغانستان کے درمیان مقابلے کا میدان سجے گا۔سری لنکن کپتان ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنانے کیلئے پرامیدہیں ۔افغانی ٹیم ایک اور اپ سیٹ کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔افغانستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بنگلا دیش کو ہرا کر بلند ہے،میچ ڈھاکا کے مقامی وقت کے مطابق ایک بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.