تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 مارچ 2014
وقت اشاعت: 23:30

جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

جیو نیوز - کیپ ٹاوٴن…جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان گریم اسمتھ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق گریم اسمتھ نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بتایا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ریٹائر ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ لینا میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں ٹخنے کی انجری کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور کررہا تھا۔گریم اسمتھ نے کہا کہ ملک اور کرکٹ ٹیم کیلیے بہت کچھ چھوڑ کر جارہاہوں۔ مجھے نہایت ہی قابل تعریف کھلاڑیوں کی قیادت کا شرف حاصل ہوا جس پر فخر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.