تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 مارچ 2014
وقت اشاعت: 10:51

انجری سنگین نوعیت کی نہیں ،کل تک فٹ ہو جاؤں گا،شاہد خان آفریدی

جیو نیوز - ڈھاکا…جارح مزاج آل راوٴنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں کوچنگ کی نہیں سپورٹ کی ضرورت ہے،ان کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں ،کل تک فٹ ہو جائیں گے،بھارت اور بنگلا دیش کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے والے شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جس وقت ٹیم کو ضرورت تھی اچھی پرفارمنس ہوئی ،آفریدی نے کہا کہ وہ جس نمبر پر بیٹنگ کے لیے آتے ہیں دباوٴ ہوتا ہے،قومی آل راوٴنڈر نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا دباوٴ ضرور ہوتا ہے جو اسے برداشت کر لے جیت جاتا ہے۔اپنی انجری سے متعلق شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ سنگین نوعیت کی نہیں کل تک فٹ ہو جائیں گے ۔سابق کپتان کہتے ہیں کہ وہ عرصے سے ٹیم میں کھیل رہے ہیں اب انہیں کوچنگ کی نہیں بلکہ سپوٹ کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.