تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 مارچ 2014
وقت اشاعت: 4:35

بھارتی پہلوان کوپچھاڑنے کے بعد جھلا پہلوان گوجرانوالہ پہنچ گیا

جیو نیوز - گوجرانوالہ…انڈو پاک دنگل میں بھارتی پہلوان کوپچھاڑنے کے بعد جھلا پہلوان گوجرانوالہ پہنچ گیا۔شہریوں نے قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا۔پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کا پہلوان شفیق جھلا،لاہور میں بھارتی پہلوان کرن شرما کوچت کرکے واپس پہنچا توسیکڑوں لوگ اس کے استقبال کے لیے امڈ آئے۔شہریوں نے اپنے ہیرو کو راستے میں ہی روک لیا،اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔لوگوں نے جھلا پہلوان پر نوٹ نچھاور کیے۔جھلے کا کہنا تھا وہ جیو کا شکر گزار ہے جس کی وجہ سے اس نے دوبارہ پہلوانی شروع کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.