تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 مارچ 2014
وقت اشاعت: 15:23

ایشیا کپ میں شرکت کے بعد آفریدی سمیت 4 کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

جیو نیوز - کراچی…ایشیا کپ میں شرکت کے بعد شاہد آفریدی سمیت 4 کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے ہیں، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش اور بھارت کے خلاف فتوحات سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے، فواد عالم نے بھی اپنے کم بیک کو شاندار قرار دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑی ایشیا کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، اس موقع پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت اور بنگلا دیش کے خلاف کامیابیوں سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔فائنل میں سنچری اسکور کرنے والے فواد عالم نے ٹیم میں کم بیک کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرلیتی تو مزہ آتا، وہ انفرادی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.