تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 مارچ 2014
وقت اشاعت: 10:35

والد کی معافی رائیگاں،عمر اکمل 14مارچ کو عدالت طلب

جیو نیوز - لاہور…لاہور کی مقامی عدالت نے کرکٹر عمر اکمل کے خلاف ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کا کیس واپس لینے کی درخواست خارج کر دی۔کرکٹر عمر اکمل کو چند روز پہلے لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے معاف کر دیا گیا تھا، آج ماڈل ٹاوٴن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل اور وارڈن کے درمیان صلح ہو گئی ہے اس لئے کیس خارج کر دیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز احمد نے ریمارکس دیئے کہ ہیرو ہو یا زیرو، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔ صلح کے لئے عدالت میں پیش ہونا ہو گا۔ عدالت نے کرکٹر عمر اکمل کو 14 مارچ کو پیش ہو نے کی ہدایت کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.