13 مارچ 2014
وقت اشاعت: 15:13
فیلڈنگ بہتربنانے پر توجہ دی جا رہی ہے،شعیب محمد
جیو نیوز - لاہور…قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شعیب محمدنے کہا ہے کہ فیلڈنگ بہتربنانے پر توجہ دی جا رہی ہے،وقت کی کمی اورکھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے خدشے پر پرانے پلان پر ہی عمل پیرا ہیں،خواہش ہے میری طرح قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی بہترین فیلڈر قرار دیا جائے۔ شعیب محمد کا مزید کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑی کے زخمی ہونے اور نئے کھلاڑی کی آمد سے فیلڈنگ پر دباوٴ پڑتا ہے،فیلڈنگ بہتربنانے کے لیے 2سے 3ماہ درکار ہیں۔ فیلڈنگ کوچ نے کہا کہ فیلڈنگ آرٹ ہے، یہ خودبخود نہیں آتی، پاکستانی کھلاڑیوں کو سیکھنے کا شوق ہے۔