تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 مارچ 2014
وقت اشاعت: 11:24

پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

جیو نیوز - لاہور…پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی، جس میں ایک ٹی 20 ، تین ایک روزہ جبکہ دو ٹیسٹ میچزکھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق سیریز کا واحد ٹی 20 تین اکتوبر کو ابوظبی میں کھیلا جائے گا، ایک روزہ میچز 5 ، 8 اور 10 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلاٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبرجبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.