15 مارچ 2014
وقت اشاعت: 12:5
کراچی:شاہدآفریدی کو بحریہ ٹاؤن میں پلاٹ کے کاغذات دینے کی تقریب
جیو نیوز - کراچی…ایشیاکپ میں شاہدآفریدی نے بھارتی ٹیم کے جبڑوں سے فتح چھین لی،بوم بوم نے ایسی دھوم مچائی کہ سب دیکھتے رہ گئے۔اس طلسماتی بیٹنگ سے آفریدی نے جہاں کروڑوں پرستاروں کے دل جیت لیے،وہیں ملک ریاض نے انہیں بحریہ ٹاؤن میں ایک کنال کا پلاٹ دینے کااعلان کردیا،کراچی میں ہونیوالی تقریب میں شاہدآفریدی کوپلاٹ کے دستاویزات دیئے گئے۔شاہدآفریدی نے کہاکہ وہ ورلڈٹی ٹوینٹی میں ٹیم کیلئے کچھ کردکھاناچاہتے ہیں۔شاہدآفریدی نے کہاکہ انہیں گرین شرٹس پرمکمل بھروسہ ہے لیکن ٹیم کوخوب محنت کرناہوگی۔بحریہ ٹاؤن سندھ کے ایگزیکٹوڈائریکٹرزین ملک نے کہاکہ شاہدآفریدی نے مثالی کارکردگی دکھاکرسب کے دل جیت لئے۔