16 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:53
ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلا دیش کی افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ
جیو نیوز - میرپور، ڈھاکا…ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے کوالیفائنگ میچ میں ڈھاکا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بنگلادیشی ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی فٹ ہیں ،امید ہے اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔ورلڈٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں 16ٹیمیں شریک ہیں،گروپ اسٹیج میں 8 ٹیمیں شامل ہیں جن میں سے 2 ٹیمیں سپر10 میں جگہ بنائیں گی جبکہ 8 ٹیموں کوبراہ راست سپر10 مرحلے میں جگہ مل چکی ہے۔