20 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:27
ورلڈ ٹی 20،آج افغانستان کا نیپال اوربنگلادیش کا ہانگ کانگ سے ٹکراوٴ
جیو نیوز - ڈھاکا…ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ مرحلے میں آج افغانستان کا ٹکراوٴ نیپال سے ہوگا تو بنگلا دیشی ٹیم ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی ۔بنگلا دیش میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج د ن کاپہلا میچ افغانستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجائے گا،جو پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہو گا،دوسرے میچ میں میزبان بنگلا دیشی ٹیم کا ٹکراوٴ ہانگ کانگ سے ہوگا ،اس میچ میں بھی کامیابی ہوم ٹیم کو سپر ٹین مرحلے میں پہنچا دے گی ۔