21 مارچ 2014
وقت اشاعت: 13:22
ورلڈ ٹی 20 کا بڑا مقابلہ:بھارت کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت
جیو نیوز - میرپور، بنگلادیش…آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی 20کے دوسرے راوٴنڈ کے پاک بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت لیا۔ بنگلادیشی شہر میرپور کے شیر بنگلااسٹیڈیم میں بھارتی کپتان دھونی نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی کپتان محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامران اکمل اور احمد شہزاد اوپننگ کریں گے۔