تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 مارچ 2014
وقت اشاعت: 18:24

ورلڈ کپ ٹی 20:نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 رنز سے شکست دے دی

جیو نیوز - چٹاگانگ…بنگلادیش میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی 20 کے گروپ 1کے سپر ٹین مرحلے میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت9 رنز سے شکست دے دی۔ چٹاگانگ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کیلئے کہا۔ انگلش کھلاڑیوں نے مقررہ 20اوورز کی اننگز میں 6وکٹ پر 172رنز بناڈالے۔ معین علی نے 36 اور مائیکل لمب نے 33رنز اسکور کیے، بٹلر نے بھی 32رنز کی اننگز کھیلی۔ اینڈرسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ کا آغاز جارحانہ رہا جس کے بیٹسمینوں نے ابتدائی 5.2اوورز میں 52رنز اسکور بورڈ پر سجادیئے، اس مرحلے پر بارش نے میدان کو آلیا۔ کھلاڑیوں اور امپائرز نے کافی دیر انتظار کیا جس کے بعد میچ کو ختم کرکے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت کیوی ٹیم کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.