تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 مارچ 2014
وقت اشاعت: 8:47

چیئرمین پی سی بی کا قومی کرکٹرز کی فٹنس پر اظہار تشویش

جیو نیوز - ڈھاکا…چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے قومی کرکٹرز کی فٹنس پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جس کی پرفارمنس اچھی ہوگی، انکریمنٹ اسے ہی ملے گا۔ ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو سالانہ 10ملین ڈالرزکا نقصان ہورہا ہے،نقصان کسی بھی صورت پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائدہ ہوگا توبگ تھری فارمولے پرسائن کریں گے،ورنہ موقف پرڈٹے رہیں گے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ حالات کے باعث سپرلیگ متحدہ عرب امارات میں کرانے کی تیاری ہے،کوشش ہے سیمی فائنلزاورفائنل لاہورمیں ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی چوتھی کیٹگری ختم کر رہے ہیں،کھلاڑیوں کو 6،6 ماہ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ پرفارمنس کی بنیاد پر دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.