تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 مارچ 2014
وقت اشاعت: 14:10

سابق کپتان شاہد آفریدی کی انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 وکٹیں مکمل

جیو نیوز - کراچی…پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 وکٹیں مکمل کرلیں۔جارحانہ بیٹنگ اورطوفانی چھکے،پہچان ہیں شاہدآفریدی کی ،لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوتی ،آفریدی وکٹیں اڑانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں ،انہیں جادوئی بولنگ سے بیٹسمین کوگھمانے کاہنربھی آتا ہے،ہرفارمیٹ کی کرکٹ میں انہوں نے وکٹوں کے انبارلگائے،27ٹیسٹ میں 48،378ون ڈے میں 378اور72ٹی ٹوینٹی میں 75وکٹیں ۔اس طرح شاہدآفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرلی۔یہ کارنامہ انجام دینیوالے چوتھے پاکستانی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.