تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 مارچ 2014
وقت اشاعت: 15:54

ٹی 20ورلڈ کپ:سری لنکا نے ہالینڈ کو 9وکٹ سے ہرا دیا

جیو نیوز - چٹاگانگ…بنگلادیش میں جاری آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں ہالینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ میں سری لنکا نے ہالینڈ کو 9وکٹ سے ہرا دیا۔ ہالینڈ کی جانب سے دیا گیا 40رنز کا ہدف سری لنکا نے صرف 5اوورز میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سری لنکا کے کوشل پریرا 14رنز بنا کر ہالینڈ کے احسن ملک کی گیندپر آوٴٹ ہوئے۔ تلکارتنے دلشان 12اور مہیلا جے وردھنے 11رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے ۔اس سے قبل ہالینڈ کی پوری ٹیم 10.3اوورز میں صرف 39رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی تھیجو ٹی 20کی تاریخ کا سب سے کم اسکور ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.