تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 17:26

ورلڈ ٹی 20:ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو 73 رن سے شکست دیدی

جیو نیوز - میرپور، ڈھاکا…ورلڈ ٹی 20کے سپر ٹین میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو 73رنز سے شکست دے دی۔ یہ ایونٹ میں دفاعی چمپئن کی پہلی کامیابی ہے۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین اوپنرز چھائے رہے جنہوں نے 97رنز کا آغاز فراہم کیا۔ ڈیوون اسمتھ اور کرس گیل کو کھیلنا یاد آگیا، اسمتھ 72اور گیل 48رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دفاعی چمپئن نے 7 وکٹ پر 171 رنز اسکور کئے۔ جواب میں بنگلا دیشی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ کپتان مشفق الرحیم 22 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ پوری ٹیم 98رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ سیمیول بدری نے 4وکٹیں حاصل کیں، سینٹوکی نے تین کھلاڑی پویلین بھیجے یہ ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کی پہلی کامیابی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.