28 مارچ 2014
وقت اشاعت: 8:17
ٹی 20 ورلڈکپ :آج ویسٹ انڈیز آسٹریلیا اور بھارت بنگلا دیش مقابلہ ہوگا
جیو نیوز - ڈھاکا…ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز آسٹریلیا کا سامنا کرے گی،جبکہ بھارتی ٹیم کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا،میرپور میں پہلا میچ دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائے گا جس میں دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی۔ یہی میچ دونوں کی سیمی فائنل تک رسائی کی سمت کاتعین کرے گا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج کا دوسرا میچ شام ساڑھے چھ بجے بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان کھیل جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں اپنا وجود برقرار رکھنے کے لیے بنگلادیش کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔اس وقت گروپ ٹو میں بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے دو دو پوائنٹس ہیں، آسٹریلیا اور بنگلا دیش کا کوئی پوائنٹ نہیں۔