تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 مارچ 2014
وقت اشاعت: 10:42

ٹینس: سیرینا ولیمز نے شراپوا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

جیو نیوز - میامی…دس سال بعد بھی سیرینا ولیمز کی ماریہ شراپوا پر برتری برقرار ہے،میامی میں جاری ٹینس ایونٹ کے سیمی فائنل میں سیرینا ولیمز نے شراپوا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔ میامی کے ہارڈ کورٹس پر ہونے والا سیمی فائنل،گزشتہ سال کے فائنل کا ری پلے ثابت ہوا ،شراپوا لاکھ چاہنے کے باوجود امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کو شکست دینے کادس سال پرانا خواب پورا نہ کرسکیں ۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 15 میچز ہوئے ،اور نتیجہ ایک ہی رہا ۔میامی اوپن کے سیمی فائنل میں سیرینا ولیمز نے روسی اسٹار کو چھ چار اور چھ تین سے ہراکر ایونٹ کے فائل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔شراپوا کو ہرانے کے بعد سیرینا کافی خوش نظرآئیں،ان کا کہنا تھا کہ یہ پرفارمنس ناقابل یقین ہے،انہو ں نے فائنل کھیلنے کا سوچا ہی نہیں تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.