تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 مارچ 2014
وقت اشاعت: 12:33

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے191رن زکا ہدف

جیو نیوز - میرپور، ڈھاکا… ورلڈ ٹی 20 میں گروپ ٹو کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کیلئے191رنزکا ہدف دیا ہے۔پاکستان اننگ کی خاص بات اوپنر احمد شہزاد کی عمدہ بیٹنگ تھی،احمد شہزاد نے111رنز بنائے جس میں10چوکے اور5بلند بالا چھکے شامل تھے۔پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد ٹی ٹوئنٹی کر کٹ میں سنچری بنانیوالے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔شاہد آفریدی22اور شعیب ملک26رنز بناکر قابل ذکر بیٹسمین رہے۔بنگلہ دیش کی جا نب سے عبد الرزاق نے دو وکٹیں حاسل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.