تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:34

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ :پاکستان کی تیسری فتح، کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

جیو نیوز - ریوڈی جنیرو…برازیل میں جاری اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرکے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری ہے۔ پاکستان نے تیسرے میچ میں ماریشز کو تین گول سے شکست دیدی۔ پاکستان کو ہاف ٹائم پر ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ گرین شرٹس نے اس سے قبل بھارت کو 13گول جبکہ کینیا کو دو گول سے شکست دی۔ یوں پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اب تک مجموعی طور پر 18گول کئے جبکہ اس کیخلاف ایک بھی گول نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.