5 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:47
اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ،برونڈی کے ہاتھوں پاکستان کو شکست
جیو نیوز - ریوڈی جنیرو…اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں برونڈی نے پاکستان کو شکست دے دی۔ برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں کھیلے جانے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں برونڈی نے پاکستان کو سیمی فائنل میں 3-4شکست دی۔ دوسرے ہاف میں برونڈی نے 3گول کیے، پاکستان ٹیم کوئی گول نہیں کرسکی۔