7 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:59
عمر اکمل قذافی اسٹیڈیم میں سیکورٹی گارڈ سے الجھ پڑے
جیو نیوز - لاہور…اکمل برادران بھی خبروں میں رہنے کا ہنر جان گئے ہیں۔ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کی دھول ابھی پوری طرح بیٹھی نہیں تھی کہ عمر اکمل آج قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی گارڈ سے الجھ پڑے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹس مین عمر اکمل پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم پہنچے،جہاں ان کی گاڑی پارک کرنے کے معاملے پر سکیورٹی گارڈ سے تلخ کلامی ہوگئی اوروہ غصے میں آکر پی سی بی جانے کے بجائے واپس چلے گئے۔بتایاگیاہے کہ عمر اکمل گاڑی سمیت اندر جاناچاہتے تھے،لیکن گارڈ نے انہیں روک دیاجس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔