8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:4
اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ؛ قومی ٹیم وطن پہنچ گئی
جیو نیوز - کراچی…اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے، ٹیم کے استقبال کیلئے شائقین کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر موجود تھی۔ پاکستانی ٹیم نے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، ٹیم نے بھارت کو 13 گول سے شکست دی۔ قومی ٹیم کی آمد پر شائقین نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی۔