تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:53

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا قومی ٹیم کے ٹورزکااعلان

جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کے ٹورزکااعلان کردیا جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی اوراگست میں سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ نجم سیٹھی نے پاکستان سوپرلیگ 2015ء میں متحدہ عرب امارات میں کرانے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ستمبر سے دسمبر تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے بھی سیریز کھیلے گا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.