9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:39
یوئیفا چیمپینز لیگ: چیلسی اورریال میڈرڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
جیو نیوز - لندن …یوئیفا چیمپینز لیگ میں چیلسی اورریال میڈرڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ چیلسی اورپیرس سینٹ جرمین کے درمیان شروع میں سنسنی خیزمقابلہ ہوا، آندریشرلے نے گول کرکے چیلسی کوسبقت دلائی۔ میچ کے اختتامی لمحات میں ڈیمبابا نے چیلسی کیلئے دوسرا گول کردیا۔ فرسٹ لیگ میں فرنچ ٹیم تین ایک سے فتحیاب ہوئی تھی، یوں مجموعی اسکور تین تین رہا، البتہ اوے گولز کی بنیاد پر چیلسی سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ایک اورکوارٹرفائنل کے سیکنڈ لیگ میں بورشیاڈورٹمنڈ نے ریال میڈرڈ کودوصفر سے ہرادیا، لیکن یہ جیت جرمن ٹیم کے کام نہ آئی۔ ریال میڈرڈ نے فرسٹ لیگ تین صفر سے جیتا تھا، اس لیے اسپینش ٹیم تین دوکے مجموعی اسکورکے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔