10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:22
ثانیہ اور میرے درمیان اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں ، شعیب ملک
جیو نیوز - سیالکوٹ… کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ثانیہ اور ان کے درمیان اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ ثانیہ سے کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔شعیب ملک نے یہ بات سیالکوٹ میں جیونیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ثانیہ 6 روز اپنے سسرال میں رہ کر بدھ کی دوپہر کو خوشی خوشی واپس گئی ہے۔ گوگل پر سرچ کرلیا جائے تو ثانیہ سے متعلق ساری صورتحال واضح ہوجائے گی۔