11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:48
برازیل میں ہر شے پر فٹبال ورلڈکپ کا رنگ چھاگیا، فیشن شو پر بھی
جیو نیوز - ریو ڈی جینرو…فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز میں اب صرف دو ماہرہ گئے ہیں،میگا ایونٹ کی تیاریاں تو زوروں شور سے جاری ہیں،اب فیشن شو بھی شروع ہو گئے ہیں ریو ڈی جینرو میں فیشن شوکا انعقاد کیا گیاجس کا برازیل کے معروف ایتھلیٹس حصہ بنے۔سب ہی نے ورلڈ کپ فٹبال کے رضاکاروں کا یونیفارم پہنا ہوا تھا۔یہی یونیفارم پہنے برازیلی ماڈلز نے ریمپ پر واک کی ۔لیجنڈ فٹبالر کافو نے بھی واک میں حصہ لیا۔ریمپ پر SYNCHRONIZED سوئمرز نے بھی اپنے جلوے دکھائے۔ 12جون سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے 14000 رضاکار وں کو منتخب کیا گیا ہے۔