تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:48

عمر اکمل کا نکاح ہوگیا، شادی کی تقریب 16 اپریل کو ہوگی

جیو نیوز - لاہور…ٹیسٹ کرکٹرعمراکمل کانکاح ہوگیا،ان کی اہلیہ سابق ٹیسٹ اسٹارعبدالقادرکی صاحبزادی ہیں،شادی کی تقریب سولہ اپریل کوہوگی۔عمر اکمل جو کبھی مخالف ٹیم کا کریں براحال تو کبھی کمزور ٹیموں کے سامنے نڈھال ہوئے،کبھی وارڈن تو کبھی گارڈ سے جھگڑا ہوا ۔اب وقت آگیا ہے عمر اکمل کی شادی کا ،23 سال کے عمر اکمل کا نکاح سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالقادرکی بیٹی نورآمنہ سے ہوگیا ہے۔تقریب میں قریبی رشتہ داروں اوردوست احباب نے شرکت کی۔اس موقع پرعمراکمل نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کایادگارترین دن ہے،وہ ہنی مون کی بجائے عمرہ اداکرنے جائیں گے،خوشی کی اس گھڑی میں والدین کی موجودگی ان کی خوش قسمتی ہے،وہ مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ دعاکریں کہ ان کی زندگی کانیاسفرخوشگواررہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.